آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر کانفرنس

 آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر کانفرنس

سوشل و الیکٹرانک میڈیا اپنا متوازن اور مثبت کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ،مقررین

لاہور (اے پی پی)مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ رہنمائوں نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اظہار رائے کی آزادی کو کچھ اخلاقی و قانونی تقاضوں کے مطابق دوسروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ، بد قسمتی سے آج کا سوشل و الیکٹرانک میڈیا اپنا متوازن اور مثبت کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ آئین میں دئیے گئے اظہار رائے کی آزادی کے فریم کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار پنجاب بار کونسل میں آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کیا گیا جس میں آصف محمود لکھن چیئرمین فری لیگل ایڈ کمیٹی ، حسین بھٹی ،ملک ریاض خاں ، راناضمیر احمد ممبر ہیو من رائٹس کمیٹی ، احمد یار چاولی ، ذبیح اللہ ناگرا اور ممبران پنجاب بار کونسل راجہ فرخ عباس بھٹی ، چودھری آصف شہزاد ، ابرار احمد جسرا ، عرفان حیات باجوہ، کامران بشیر مغل نے شرکت کی،اقلیتوں کے حقوق کی نمائندگی کے لئے سموئیل پیارا ، جاوید گل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، کانفرنس میں سینئر وکلا بیرسٹر سمیرا حسین ، آصف چودھری ، میاں منور حیات ، ظفر منگن ، شبانہ بھٹی ، امبرین سرفراز سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں