جمہوری دنیا کی نظریں آزاد کشمیر انتخابات پر مرکوز ہیں:مسعود خان

جمہوری دنیا کی نظریں آزاد کشمیر انتخابات پر مرکوز ہیں:مسعود خان

ریاستی انتخابات کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں، عبدالرشید سلہریا ،سالانہ رپورٹ پیش

مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کی طرف سے الیکشن کمیشن کی سال 2020 کی سالانہ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صاف، شفاف اور پر امن انتخابات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ،جمہوری دنیا کی نظریں آزاد کشمیر کے انتخابات پر مرکوز ہیں،اس موقع پر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ فاروق نیاز اور ممبر فرحت علی میر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نظام میں کوئی کمزوری ہے تو اسے دور کریں گے تاکہ کسی کو الیکشن کے غیر جانبدارانہ ہونے پر انگلی اٹھانے کا کوئی موقع نہ ملے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں، یہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں