پولیس کی بروقت کارروائی، 2ڈکیت گرفتار، 70لاکھ برآمد

پولیس کی بروقت کارروائی، 2ڈکیت گرفتار، 70لاکھ برآمد

ملزمان نے تاجر سے 70لاکھ سے زائد کی رقم چھینی، دیگر گرفتاری کیلئے چھاپے

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، 24گھنٹے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے چھینی گئی رقم 70لاکھ روپے برآمد کر لئے، ملزمان گزشتہ روز سنگاپور پلازہ کے قریب تاجر سے 70لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے 24گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 70لاکھ روپے برآمد کر لئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، برآمد کی گئی رقم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں