ساتھیوں نے نوجو ان کو فلیٹ سے پھینک کر قتل کردیا

ساتھیوں نے نوجو ان کو فلیٹ سے پھینک کر قتل کردیا

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،لڑائی جھگڑے پر ایک گرفتار

اسلام آ باد(خبر نگار) فلیٹ سے پھینک کر نوجوان قتل ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، نصرت بی بی نے لوئی بھیر پولیس کو بتایا کہ عدنان و دیگر 4 افراد نے میرے بھائی جنید کو نشہ آور مشروب پلا کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسے فلیٹ سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا، طارق مسیح نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ میرا سالا سیموئل مسیح موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور محمد اکرام نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ، ادھر ڈھوک اعوان میں مار پیٹ کر نوجوان کو زخمی کر دیا گیا، جوزمین نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ زبیر و دیگر دو افراد نے میرے بیٹے زمران کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں