بری امام میں آپریشن، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

بری امام میں آپریشن، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

رملی گا ئو ں میں مزاحمت پر کارروائی موخر ، ایکشن کے لئے پولیس کو درخواست

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سی ڈی اے کا بری امام میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں، سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بری امام کے علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کی، ابتدائی طور پر آپریشن کا آغاز محلہ لس میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سے کیا گیا جہاں پر بھاری مشینری کی مدد سے 5 غیر قانونی دکانیں، 4واش رومز، 5 کمرے ، 6 چار دیواریاں بمعہ داخلی دروازے اور 4 مزید گھروں کی غیر قانونی تعمیر کے لئے بنائی گئی بنیادوں اور DPC کو بھی مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کرالی، بعدازاں رملی گا ئو ں میں بھی کارروائی کی گئی، سی ڈی اے عملے نے جونہی ایک گھر کو گرانے کا عمل شروع کیا تو مقامی افراد اور خواتین نے مزاحمت کرنا شروع کر دی اور مزید کارروائی موخر کر دی گئی تاہم مزاحمت کاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں