حکومت بجلی بلوں پر بھی عوام کو ریلیف دے، انجمن تاجران

حکومت بجلی بلوں پر بھی عوام کو ریلیف دے، انجمن تاجران

بجٹ متوازن، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کاروباری اوقات رات 12بجے تک کئے جائیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے عہدیداروں نے وفاقی بجٹ کو متوازن قرار دیاہے اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو خوش آئند ہے ، ہمارے مطالبے پر پانچ لاکھ روپے کے بلا سود قرضے کا اعلان خوش آئند ہے، کورونا کی وجہ سے نقصانات کے باعث ٹیکس پر چھوٹ اور حکومت بجلی کے بلوں پر بھی ریلیف دے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی، سید شاہد علی شاہ، جنرل سیکرٹری ساجد قریشی نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری پنجاب کے بجٹ میں ریلیف چاہتے ہیں، کورونا وائرس کے بعد شدید گرمی نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، کاروباری اوقات رات 12بجے تک کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں