3ماہ بعد خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے :احسن ظفر بختاوری

3ماہ بعد خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے :احسن ظفر بختاوری

بلڈ ڈونیشن کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ، ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) صدر اسلام آباد ڈی واٹسن لائن کلب احسن ظفر بختاوری نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر صحت مند انسان تین ماہ بعد خون کا عطیہ دے سکتا ہے ، سائنسی تحقیق کے مطابق یہ قدرتی عمل ہے کہ 90 سے 120 دن کے اندر سرخ خلئے (Red Blood Cells) ختم یا ضائع ہو جاتے ہیں تو پھر کیوں نہ ہم یہ عطیہ کردیں تاکہ اس سے قیمتی انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے ،پاکستان میں روزانہ 8000خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کُل آبادی کا صرف ایک فیصد لوگ خون کا عطیہ کرتے ہیں جو کہ نا کافی ہے ، اگر پاکستان میں عطیہ خون کا تناسب 04-05 فیصد تک ہوجائے تو بہت سی قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکتا ہے ،میری رائے کے مطابق بلڈ ڈونیشن کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ،ریگولر بلڈ ڈونرز کو کالجز اور یونیورسٹیوں کی فیسوں میں خصوصی طور پرریلیف دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں