راولپنڈی، صفائی کیلئے تمام مشینری فعال کرنیکی ہدایت

راولپنڈی، صفائی کیلئے تمام مشینری فعال کرنیکی ہدایت

چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اجمل راجہ کی البائراک ورکشاپ کے دورہ میں گفتگو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ شہر کی بہترین صفائی کیلئے تمام تر مشینری کو فعال کیا جائے، جدید مشینری ورکرز کا کام آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، البائراک نے شہر کی صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیساتھ ملکر بہترین کام کیا ہے، مشینری، گاڑیوں کو کام کیلئے ہمیشہ تیار رکھنے اور ٹرانسفر سٹیشن کو ہر وقت قابل استعمال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے، شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے شہریوں کی تجاویز اور رائے کا احترام کرتے ہیں،انکی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا، شہر کے کسی بھی علاقے میں صفائی نہیں ہو رہی ہے یا عملہ غفلت کا مرتکب ہے تو براہ راست مجھ سے ملیں، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیاقت باغ کے عقب میں واقع البائراک ورکشاپ اورٹرانسفر سٹیشن کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مشینری،گاڑیوں اور ٹرانسفر سٹیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا، البائراک انتظامیہ نے انہیں مشینری، گاڑیوں کی کنڈیشن، ورکشاپ پر ہونیوالے کام اور ٹرانسفر سٹیشن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں