پنجاب کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا، راشد حفیظ

پنجاب کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا، راشد حفیظ

اپوزیشن ایسے نقاط ڈھونڈ رہی ہے جنکی بنیاد پر حکومت پر تنقید کر سکے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا سمیت دیگر بے شمار مسائل کے باوجود حکومت پنجاب نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس میں غربت و افلاس اور بے روزگاری کے خاتمے کو محور بنایا گیا ہے، فارمل اور نان فارمل، فنی اور پیشہ ورانہ علوم و فنون کے فروغ اورہر ضلع میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام ملک کو مدینے جیسی ریاست بنانے کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے، حکومت نے علم اورعوام دوست بجٹ پیش کرکے پاکستان کے روشن اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے، پنجاب کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ اپوزیشن والے بڑی بڑی عینکیں اور محدب عدسے لگا کر بجٹ سے ایسے نقاط ڈھونڈ رہے ہیں جن کو بنیاد بنا کر وہ حکومت پر تنقید کر سکیں مگر انہیں سوائے مایوسی کے کچھ مل نہیں رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں