شہر سے 7موٹر سائیکل، زیورات، نقدی، اشیا چوری

شہر سے 7موٹر سائیکل، زیورات، نقدی، اشیا چوری

3ڈاکو جاوید کے گھر سے زیور اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 7موٹر سائیکلوں، 1رکشہ، زیورات، نقدی اور اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ سٹی سے آفتاب، وارث خان سے واصف، نیوٹائون سے اکرم، کینٹ سے تحسین، مورگاہ سے ظفرکے موٹرسائیکل، وارث خان سے عمر کا رکشہ چور لے اڑے، ویسٹریج میں انوار سے نقدی موبائل اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا، آر اے بازار میں فیاض سے موٹرسائیکل، نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔ نصیر آباد میں 3ڈاکو جاوید کے گھر سے زیور اور 50 ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے ۔ سول لائن میں شاہد کے گھر سے 4 موبائل ، زیور،نقدی اور سامان چوری کرلیا گیا۔ مورگاہ میں سرفراز کی کے گھر سے 73000 ہزارروپے وزیورچوری کرلیاگیا۔ صدر بیرونی میں عثمان کے والداشتیاق کو نامعلوم ملزمان نے بے ہوشی کی چیز پلا کر زیور، نقدی اڑا لی ۔ پیرودہائی میں لطیف کے گھر سے ایل سی ڈی اور نقدی چوری کرلی گئی ۔مقدمہ درج کرلئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں