الیکشن میں بڑی قوت بن کر اترے ہیں، سردار عتیق

الیکشن میں بڑی قوت بن کر اترے ہیں، سردار عتیق

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں بڑی قوت بن کر اتری ہے،مسلم کانفرنس کے کارکن دن رات محنت کرکے الیکشن میں کامیابی کیلئے تیاریاں کریں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مسلم کانفرنس میں دیگر جماعتوں سے تنگ کارکنوں کی شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دیگر پارٹیوں نے کارکنوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا، ان کے حقوق اور مقام کی قدر نہیں کی گئی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے مجاہد منزل میں حلقہ نارووال شکر گڑھ سے ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے صاحبزادے امیدوار اسمبلی حلقہ نارووال ربیعہ غیاث کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقے خصوصی توجہ کے منتظر ہیں، مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں