کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، مری میں 3دکانیں سیل
اسسٹنٹ کمشنر مری نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین دکانوں کو سربمہر کر دیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے اے ایس پی مری کے ہمراہ دکانوں اور تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ فیس ماسک کی پابندی کی جائے اور خریداروں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے ۔