عیدالاضحی، کینٹ کے علاقوں کیلئے خصوصی صفائی پلان جاری

 عیدالاضحی، کینٹ کے علاقوں کیلئے خصوصی صفائی پلان جاری

27عا رضی قربا ن گاہیں اور 10مقا ما ت پر کمپلینٹ سنٹر قا ئم کر دیئے گئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)عید الا ضحی کے حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ کے علاقوں میں صفائی کے حوالے سے خصوصی پلا ن جاری کردیا، سینی ٹیشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ عیدالاضحی کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنا نے کیلئے دفتر کینٹ بو رڈ میں مر کزی شکا یا ت سیل بھی قا ئم کر دیا گیا، 27کے قریب عا رضی قربا ن گاہیں اور 10مختلف مقامات/وارڈز میں کمپلینٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں ، صفائی پلان کے تحت 800سینیٹری ورکرز، 22 سینیٹری سپروائزرز 3میٹ اور4پبلک ہیلتھ آفیسر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کنٹونمنٹ ایگز یکٹو آفیسر محمد فاروق علی ملک نے پریس کانفرنس میں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں