بغیر اجازت اجتماعی قربانی:گرین بیلٹس، پارکس تباہ

بغیر اجازت اجتماعی قربانی:گرین بیلٹس، پارکس تباہ

جانوروں کے خون سے گرین بیلٹس خراب، تعفن اور گندگی بھی پھیل گئی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) عید الاضحی پر مختلف سیکٹرز کی گرین بیلٹس، پارکس اور میدانوں میں قربانی کے جانور ذبح کرنے سے گرین بیلٹس اور پارکس تباہ ہو گئے، تعفن اور گندگی بھی پھیل گئی۔ سینی ٹیشن عملہ نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور اوجڑیاں تلف کر دیں لیکن جانوروں کے خون کی وجہ سے گرین بیلٹس کی گھاس، پودے اور درخت خراب ہو گئے۔ مختلف سیکٹرز بشمول آئی ٹین میں گرین بیلٹ پر ہزاروں جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی جس کی سی ڈی اے سے اجازت بھی نہیں لی گئی تھی۔ سی ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس ، میدانوں اور پارکوں میں اجتماعی قربانی پر پابندی ہے مگر اس سال بھی خلاف ورزی کی گئی۔ عملہ روکنے کی کوشش کرے تو لوگ جمع ہو کر ہمیں بے بس کر دیتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں