ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لیے : 3 گاڑیاں چرالی گئیں

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لیے : 3 گاڑیاں چرالی گئیں

خالد سے 3لاکھ 60ہزار، فواد سے 1لاکھ 90ہزار روپے ، نعمان، عمران، عارف سے موبائل فونز، نقدی چھین لی گئی ،طارق کی کمپنی کے 7ایئرکنڈیشنر، 3یو پی ایس اور 6بیٹریاں، سعد کے گھر سے سامان چوری کر لیا گیا، مقدمات درج

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) 11وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے عارف سے نقدی ، موبائل فون، کورال میں خالد سے 3لاکھ 60ہزارروپے ، نعمان سے نقدی اور موبائل فون، سہالہ میں فواد سے دکان میں گھس کر 1لاکھ 90ہزارروپے، کھنہ میں عمران سے 2موبائل فونز اور 16 ہزار روپے چھین لیے۔ تھانہ ترنول پولیس کو ساجد نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے میری کار چوری کر لی ہے۔ تھانہ کوہسار پولیس کو طارق نے بتایاکہ اس کی کمپنی کے ملازم احمد اور عدیل نے تقریباً 12لاکھ روپے کا سامان بشمول 7ایئرکنڈیشنر، 3یو پی ایس اور 6بیٹریاں چوری کرلی ہیں۔ تھانہ رمنا کے علاقہ میں ابراہیم کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات، آبپارہ سے منصور کی گاڑی ، ترنول سے نوازش کا کیری ڈبہ، تھانہ شالیمار کے علاقہ میں سعد کے گھر سے سامان چوری ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں