مختلف علاقوں میں چوریاں ،راہزنی اور ڈاکے: 7وارداتیں

مختلف علاقوں میں چوریاں ،راہزنی اور ڈاکے: 7وارداتیں

ملزمان لاکھوں کے زیورات و نقدی ،1 گاڑی ، تین موٹرسائیکل بھی لے گئے

اسلام آباد (خبر نگار ) وفاقی دارالحکومت میں سرقہ وغیرہ کی 7وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات و نقدی کے علاوہ ایک گاڑی ، تین موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا،تھانہ ترنول کے علاقے میں کامران کی کار نامعلوم چور لے اڑے ،تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے فہیم، تھانہ کورال کی حدود سے کاشان جبکہ تھانہ گولڑہ کی حدود سے مبشر کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،تھانہ رمناکی حدود میں نثار کے گھر سے نامعلوم چور نقدی ،زیورات اور دیگر سامان مالیتی دس لاکھ چرا کر لے گئے ،تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں طاہر زمان سے آصف اور عامر نے موبائل فون اور نقدی مالیتی 23ہزار700چھین لئے ،تھانہ کوہسار کی حدود میں عمارین کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور ضروری کاغذات مالیتی70ہزار چوری کر لئے گئے ،پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں