آئی پی آئی پروگرام ختم ،28کنٹریکٹ ملازمین تنخواہ سے محروم

آئی پی آئی پروگرام ختم ،28کنٹریکٹ ملازمین تنخواہ سے محروم

وزارت قومی صحت نے ملازمین کو ضم کرنے نہ کنٹریکٹ میں توسیع کے احکامات جاری کئے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کوروناوائرس ویکسین ، انسداد پولیو اور توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کے 28 کنٹریکٹ ملازمین و افسران سے ڈیوٹی لینے کے باوجود تاحال انہیں جولائی کی تنخواہیں نہیں مل سکیں،ان ملازمین نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی دی ہے ،وزارت قومی صحت نے ان ملازمین کو ڈائریکٹوریٹ امیونائزیشن میں ضم کرنے اور نہ کنٹریکٹ میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں، کابینہ اور ایکنک کی منظوری کے مطابق توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات (آئی پی آئی ) 30 جون 2021 کوختم ہوچکا ہے ، وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے قو می پروگرام منیجر توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر محمد ا کرم شاہ کی جانب سے پروگرام کو بند کرنے اور ڈائریکٹوریٹ بنانے کیلئے پی سی فور کی منظور ی دی ہے ،وزارت قومی صحت نے مذکورہ ختم ہونے والے پروگرام کے ملازمین سے کام لینے کے باوجود جولائی کی تنخواہیں جاری نہیں کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں