کینٹ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ، ملک منصور

 کینٹ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور  حصہ لے رہے ہیں ، ملک منصور

سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک منصورافسر نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اس وارڈ میں ہم نے ترقیاتی کام کرائے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی وسماجی شخصیت ملک حماد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک منصورافسر نے کہاکہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے کینٹ کے تمام وارڈز میں بلاامتیاز وبلاتفریق ترقیاتی کام کرائے ،تحریک انصاف نے اپنے تین سالہ دور میں کینٹ کے علاقوں میں ایک اینٹ بھی نہیں رکھی اور نہ ہی آئندہ ان کا رکھنے کی کوئی امید ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں