مہنگی چینی بیچنے والے درجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ

مہنگی چینی بیچنے والے درجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ

ضلعی افسروں کا رعنا مارکیٹ،آبپارہ اور دیگر مارکیٹوں کا اچانک دورہ ،بعض کو وارننگ

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)چینی کی بڑھتی قیمتوں پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائو ن شروع کردیا ، درجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقاص ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسیٰ نے رعنا مارکیٹ،آبپارہ اور دیگر مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرکے وارننگ دی جبکہ اے سی ثانیہ پاشا، سدرا انور،جاوید بھٹی، زخرف فدا ملک اور انیل سعید نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے چینی مہنگی فروخت کرنے والے درجنوں دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے اور وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مہنگی چینی فروخت کرنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں