موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

چوری شدہ 5موٹر سائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار)روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان محمد محبوب اور صدف سے چوری شدہ 5موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2پستول 30بور برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم صدف اسلام سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکاہے ، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں