موٹروے پولیس کی کارروائی ،2 گمشدہ بچیاں والدین کے حوالے

موٹروے پولیس کی کارروائی ،2 گمشدہ بچیاں والدین کے حوالے

تین سالہ عرفہ کلر کہار سروس ایریا جبکہ 15سالہ بچی ہکلہ سروس ایریا مری سے گم ہوئیں

اسلام آباد(خبر نگار)موٹروے پولیس نے دوران سفر خاندان سے بچھڑ جانے والی دو بچیوں کو گھر والوں سے ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق تین سالہ عرفہ اپنے خاندان کے ہمراہ مظفرآباد سے بذریعہ موٹروے سفر کر رہی تھی، کلر کہار سروس ایریا میں اس کے خاندان والے عرفہ کو بھول گئے ، دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس کی ٹیم نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر والدین کی تلاش شروع کردی ، چند گھنٹے بعد جب بچی کے خاندان والوں نے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا جس پر بچی کو بحفاظت اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا، اس طرح ایک اور واقعہ کے دوران 15 سالہ بچی اپنے خاندان کے ہمراہ مری سے واپسی پر ہکلہ سروس ایریا میں بچھڑ گئی، جس پر اسے حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے خاندان کی تلاش شروع کر دی گئی اور لوکل پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی، مسلسل کوششوں کے بعد بچی کے رشتے دار سے رابطہ ہونے پر اسے اطلاع دی گئی، جس پر بچی کے خاندان والے سیال موڑ سے واپس آئے اور بچی کو بحفاظت اس کے والدکے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں