قتل مقدمہ میں 1مجرم کو سزائے موت، 2کو عمر قید

قتل مقدمہ میں 1مجرم کو سزائے موت، 2کو عمر قید

منشیات مقدمہ میں مجرم کو ساڑھے 4سال قید،20ہزارجرمانہ کی سزا

اٹک، راولپنڈی (نمائندہ دنیا، اپنے رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جاوید اقبال بوسال نے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم ادریس اور 5 لاکھ جرمانہ ، ڈکیتی میں عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ، بابر اور امجد کو عمر قید اور 5،5لاکھ جرمانہ ، ڈکیتی پر عمر قید اور 50،50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مدعی کی جانب سے ثاقب شاہ زیب اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیروی کر رہے تھے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد نے منشیات مقدمہ میں مجرم کوساڑھے 4سال قیداور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، سبحان کو سول لائن پولیس نے 1100گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔ سینئر سول جج محمد اکرم رانجھا نے انسپکٹرعمران عباس قتل کیس کے ملزم کی قبر کشائی کے انتظامات کا حکم جاری کردیا۔ خاتون نے عدالتوں سے رجوع کر رکھا تھا جس پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زاہد کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے جو آج کیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں