راولپنڈی، 500نئی سکیموں کا اجرا، 430کی منظوری

راولپنڈی، 500نئی سکیموں کا اجرا، 430کی منظوری

سکیمیں تکمیل کے بعد عوام کیلئے سہولت کا باعث بنیں گی، کمشنر گلزارشاہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ تر قیاتی پروگرامز کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 86980.253ملین مالیت کی 500نئی سکیموں کا اجرا کیا جا رہا ہے جن میں سے 430منظور ہو چکی ہیں جبکہ باقی پر پیش رفت جاری ہے۔ تکمیل کے بعدیہ سکیمیں یہاں کے عوام کیلئے سہولت کا باعث بنیں گی۔کی زیر صدارت ڈویژنل ڈیویلپمنٹ و رکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، کمشنر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 361سکیمیں شا مل ہیں جن میں 264نئی جبکہ 96پر کام جاری ہے۔ نئی سکیموں میں ہائی وے ڈویژن کی33، آر سی ڈویژن12، بلڈ نگ ڈویژن کی 72، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیو نٹی ڈیویلپمنٹ کی 50، پبلک ہیلتھ 29، آر ڈی اے 5، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ 4، واسا 50، سمال ڈیمز1، آرکیالوجی 2، الائیڈ ہسپتالوں کی1، ٹورازم 2، ٹیوٹا1، وائلڈ لائف 1اور پی ایچ اے کی 1سکیم شامل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں