مری،گوشت کھانے سے بھائی جاں بحق،بہن کی حالت نازک

مری،گوشت کھانے سے بھائی جاں بحق،بہن کی حالت نازک

دونوں نے دادی کے گھرسے آیااُبلا ہوا گوشت کھایا،حالت غیرہوگئی،بچی راولپنڈی منتقل

مری (نمائندہ دنیا ) مری کے نواحی علاقہ بھمبروٹ سیداں میں دو یتیم کمسن بہن بھائی کی مبینہ طور پر زہریلاگوشت کھانے سے حالت غیر ہوگئی جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری پہنچایا گیا جہاں کمسن بچہ دم توڑ گیا جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچوں کی والدہ کے مطابق اس کے دس سالہ بیٹے وقاص اور بارہ سالہ بیٹی فروا بتول نے دادی کے گھر سے آنے والا ابلا ہوا گوشت کھایا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی تاہم تحقیقات کے بعد ہی بچوں کی حالت غیر ہونے کی وجہ سامنے آئے گی کہ انہیں فوڈ پوائزن ہوا یا انہیں زہر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں