انسداد پولیو مہم کیلئے پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات

انسداد پولیو مہم کیلئے پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات

1ہزار پولیس اہلکار 663پولیو ورکرز ٹیموں کے ہمراہ ڈیوٹی انجام دینگے

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کے لئے موثر سکیورٹی انتظامات، 663 پولیو ورکر ز ٹیموں کے ہمراہ راولپنڈی پولیس کے 1000کے قریب پولیس ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں ،راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کے لئے پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 663 پولیو ورکرز کی ٹیموں کے ہمراہ پولیس کے 1000کے قریب پولیس ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں،راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم پانچ روز پر مشتمل ہے ، پولیس کے سینئر افسران اپنے علاقے میں پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کئے گئے پولیس اہلکاروں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانے کی پیٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں