ڈرائیونگ لائسنس کیلئے نادرا کاویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی

 ڈرائیونگ لائسنس کیلئے نادرا کاویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لائسنس کے حصول کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دئیے

اسلام آباد (خبر نگار) ایس ایس پی ٹریفک سید کرارحسین نے کہا ہے کہ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور اپنا نادرا سے جاری شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لئے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ ٹریفک آفس میں داخلے کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ٹریفک آفس میں داخلے کے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں