پی ڈبلیوڈی انڈرپاس 30اگست تک کھولنے کاامکان

پی ڈبلیوڈی انڈرپاس 30اگست تک کھولنے کاامکان

منصوبہ 80فیصدمکمل،سی ڈی اے انتظامیہ کی کام مزیدتیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ کا اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے اور شہریوں کا قیمتی وقت بچانے کیلئے پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور ملحقہ سڑکوں کی اطراف سے چوڑائی کا کام تیزی سے جاری ہے ،مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ شعبے نے کام کی رفتار کو مزید تیز کردیا ہے ، منصوبے کی تکمیل کے بعد اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دبائو کم اور شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا، واضح رہے کہ سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے کا عملہ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور ملحقہ سڑکوں کی اطراف سے چوڑائی میں دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے منصوبے کا 80 فیصد کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے ۔علاوہ ازیں توقع کی جارہی ہے پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس منصوبہ 30 اگست تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گاسی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر ان سڑکوں اور علاقوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے جہاں ٹریفک کا دبائو بہت زیادہ ہے اور شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا ہے ، ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو قیمتی وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں