پرائیویٹ پبلک سکولز کے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

پرائیویٹ پبلک سکولز کے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

ویکسین نہ لگوانے والے اساتدہ ، ملازمین فرائض ادانہیں کر سکیں گے ، عرفان کیانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پرائیویٹ پبلک سکولز کے اساتذہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی، ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو تعلیمی اداروں میں فرائض انجام دینے سے روک دیا جائے گا، پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن محکمہ صحت سے مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر راولپنڈی ڈویژن عرفان مظفر کیانی نے ضلعی صدر ملک حفیظ الرحمان، نائب صدر محمد ابراہیم کے ہمراہ پیک مونٹیسوری اینڈ ہائی سکول ماربل فیکٹری ایریا میں ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں