آٹا پنجاب حکومت کے متعین نرخ پر فروخت کی ہدایت

آٹا پنجاب حکومت کے متعین  نرخ پر فروخت کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کسی پرائس مجسٹریٹ نے اپنے عملہ کو قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹ بھیجا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ آٹا صوبائی حکومت کے متعین نرخوں کے مطابق فروخت کیا جائے۔ جبکہ گھی اس کے ڈبہ پر چھپی ہوئی قیمت کے مطابق فروخت ہو گا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی اجلاس کے بعد متعین نرخ یہ ہیں۔ دال چنا موٹی ہول سیل ریٹ 140روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 145فی کلو، دال چنا باریک 130اور 136روپے فی کلو، سفید چنا موٹا 172روپے فی کلو ہول سیل اور 180روپے فی کلو پرچون، سفید چنا باریک 144اور 150روپے فی کلو، دال دھلی ہوئی 135روپے فی کلو ہول سیل اور 140 روپے پرچون، دال میسور موٹی 170اور 180روپے فی کلو ہول سیل اور پرچون ریٹ، دال میسور باریک 190اور 200روپے ہول سیل اور پرچون ریٹ، دال ماش باریک 220اور 226روپے فی کلو ہول سیل اور پرچون ریٹ، باسمتی چاول 135اور 140روپے فی کلو ہول سیل پرچون ریٹ، دودھ کو فیٹ 110روپے کلو اور ہائی فیٹ 130روپے فی کلو، دہی 140روپے فی کلو، مٹن 1000روپے فی کلو، بیف 500روپے فی کلو۔ روٹی تندوری سات روپے، نان 10روپے، اعلیٰ درجہ کی ہزار اینٹ 9300روپے ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں