انسداد جبری تبدیلی مذہب بل غیر اسلامی ہے ،مولانا کفیل بخاری

 انسداد جبری تبدیلی مذہب بل غیر اسلامی ہے ،مولانا کفیل بخاری

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذہب پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)مجلس احراراسلام کے مرکزی امیر مولاناسیدمحمد کفیل بخاری نے انسداد جبری تبدیلی مذہب بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل مکمل طور پر غیر اسلامی ،غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق فرد کو مذہب کے اختیار میں مکمل آزادی حاصل ہے ، اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صاحبزادہ مولاناعزیزاحمدنائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،ڈاکٹرعمرفاروق ،نومسلم ڈاکٹر محمدآصف(سابق قادیانی)،نومسلم محمدعبداللہ(سابق ہندو) ،مولانا نوراللہ رشیدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں