جمعیت کا اسلام آباد کی جانب حقوق طلبہ مارچ کا اعلان

 جمعیت کا اسلام آباد کی جانب حقوق طلبہ مارچ کا اعلان

یہ مارچ کراچی، ملتان اور کوئٹہ کی جانب بھی کئے جائیں گے ،حمزہ صدیقی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبا نے 17 نومبر کو ہزاروں طلبہ کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب حقوق طلبہ مارچ کا اعلان کر دیا ، تعلیم سے تعمیر مہم کے عنوان سے ملک بھر میں ا حتجاجی تحریک اور اسلام آباد سمیت کراچی، ملتان اور کوئٹہ کی جانب بھی حقوق طلبہ مارچ منعقد کئے جائیں گے ، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبا حمزہ صدیقی نے ملک بھر کے طلبہ نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبا کی تعلیم سے تعمیر مہم کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سے سال کے اختتام تک یہ مہم چلائی جائے گی جس میں ہر شہر کے لیول پر تعلیمی ایڈمشن مہم ، کتاب میلے ، سٹوڈنٹس ایکسپوز، سپورٹ فیسٹیول، مشاعرے ، مباحثے اور مختلف مقابلے کرائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں