کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کالے پیپر لگانے سے متعلق شہریوں کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا، رائے مظہر

راولپنڈی (خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا، کالے پیپر لگانے سے متعلق شہریوں کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام انچارجز کوخصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت اور بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انھیں باقاعدہ چالان ٹکٹ دیئے جائیں۔، قانون میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے متعلق کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں