شہری پر تشدد اور پنجرے میں بند کرنیوالا ملزم گرفتار

شہری پر تشدد اور پنجرے میں بند کرنیوالا ملزم گرفتار

سی پی او کا نوٹس، پولیس کو ملزم کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

راولپنڈی (خبرنگار)کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر سی پی او احسن یونس کا نوٹس، شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتار،شہری نے کھلی کچہری میں درخواست دی کہ ملزمان نے تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کی اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کیا، شہری کی درخواست پر سی پی او نے ایس ایچ او صادق آباد کو کارروائی کا حکم دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والے ملزم جمیل کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں