پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان

مظاہرے میں برطرف ملازمین، وکلاء ،مزدور اور تاجر تنظیمیں شرکت کریں گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ، پیپلز پارٹی ہوشرباء مہنگائی کے خلاف اتوار کے روز آبپارہ چوک اسلام آباد میں شام 5بجے بھرپور احتجاج کرے گی، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور دیگر رہنما خطاب کرینگے ، این اے 53اسلام آباد کے ٹکٹ ہولڈر سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں حکومتی عوام دشمن اقدامات مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جسمیں پیپلز پارٹی اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہونگے ، مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں برطرف ملازمین وکلاء مزدور تاجر سول سوسائٹی کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں