اوپن یونیورسٹی کو مردان کیمپس کیلئے 20کنال اراضی کی فراہمی

 اوپن یونیورسٹی کو مردان کیمپس کیلئے 20کنال اراضی کی فراہمی

مناسب مقام پر اراضی کا انتخاب کرکے صوبائی حکومت کو آگاہ کریں گے ، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو مردان میں کیمپس کی تعمیر کے لئے 20کنال اراضی فراہم کررہی ہے ، صوبائی حکومت نے مردان کی ضلعی انتظامیہ کو مناسب مقام پر اراضی کے انتخاب کی ذمہ داری سونپ دی ،سینئرصوبائی وزیر عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر مردان انتظامیہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور انکی ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اﷲ عارف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدکیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مناسب مقام پر اراضی کا انتخاب کرکے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائیگا ، وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر مردان کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹی کیمپس کے لئے 20کنال اراضی فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں