ہوٹل انڈسٹری کیلئے پیکیج کااعلان کیا جائے ، ایسوسی ایشن

ہوٹل انڈسٹری کیلئے پیکیج کااعلان کیا جائے ، ایسوسی ایشن

مطالبہ پورا نہ ہوا تو 80لاکھ ملازمین اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے ، ندیم راجہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ملازمین کی تنظیم ہاسپٹیلیٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان نے 18ماہ سے بند انڈسٹری پر 300فیصد تک پراپرٹی ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری کی مستقل بحالی اور مالکان، ملازمین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے، مطالبہ پورا نہ ہوا تو 80لاکھ ملازمین اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ندیم راجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں