7ہزار نجی تعلیمی اداروں کو بیدخل نہیں ہونے دینگے، ایپسما

7ہزار نجی تعلیمی اداروں کو بیدخل نہیں ہونے دینگے، ایپسما

عدالت نے 31دسمبر کا وقت دے رکھا ہے، متبادل جگہ دی جائے، عرفان کیانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں قائم 7000تعلیمی اداروں کو بے دخل کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے، 20لاکھ طلبہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، 3لاکھ اساتذہ اور دیگر ملازمین کا روزگار ان تعلیمی اداروں سے وابستہ ہیں، سپریم کورٹ نے 31 دسمبر تک تعلیمی ادارے ختم کرنے کا حکم دے رکھا ہے ، حکم میں کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ متبادل جگہ دے کر معاملہ کو حل کیا جائے ، کنٹونمنٹ بورڈز کے پاس کوئی متبادل حل نہیں، یک طرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہارڈویژنل صدر ایپسما عرفان مظفر کیانی نے ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے ملاقات میں کیا۔، اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر پوٹھوہار ٹاؤن انیس اقبال ،صدر راولپنڈی کینٹ محمد عمیر اعوان ،صدر مصریال روڈ شاہد محمود، ملک اظہر موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں