مصریال سے بھاٹہ چوک سڑک کھڈرات میں تبدیل

مصریال سے بھاٹہ چوک سڑک کھڈرات میں تبدیل

ناقص مٹیریل لگایا گیا، سڑک دوبارہ مرمت کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مصریال تا بھاٹہ چوک ایک کروڑ روپے کی لاگت سے حال ہی میں کارپٹ کی گئی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مصریال روڈ سے بھاٹہ چوک تک سڑک کی کارپٹنگ حال ہی میں ایک کروڑ روپے سے کی گئی تھی جبکہ سڑک کی تزئین اور مرمت کے کام کا افتتاح ایم این اے عامر کیانی اور ایم پی اے عمر بٹ نے کیا تھا ۔کارپٹنگ کے چند ہفتوں بعد سڑک اکھڑنا شروع ہو گئی۔سڑک کی حالت زار پر شہریوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سڑک کی کارپٹنگ میں ناقص میٹریل کے استعمال میں ملوث ٹھیکیدار ا کیخلا ف کارروائی کی جائے اور سڑک ازسرنو تعمیر کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں