ایپکا لائیو سٹاک وپولٹری ونگ کے انتخابات مکمل

ایپکا لائیو سٹاک وپولٹری ونگ کے انتخابات مکمل

حسیب رائے صدر، راجہ اشرف ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایپکا لائیو سٹاک و پولٹری ونگ کے انتخابات میں محمد حسیب رائے صدر،راجہ محمد اشرف ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدور چوہدری خرم، ملک اعجاز حسین، ذیشان مغل،جونیئر نائب صدور ہمایوں جاوید، اکرم مغل، راجہ عاطف، پریس سیکرٹری وقار حسین، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد سلیم، ڈپٹی فنانس سیکرٹری وسیم احمد،آفس سیکرٹری ظہور احمد اور چیئرمین ایکشن کمیٹی ملک زمان کامیاب قرار پائے ، بعد ازاں نو منتخب صدر نے اپنے گروپ کے عہدیداران کے ہمراہ ارشاد گروپ کو چھوڑ کر ہدایت یاربخاری گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اس موقع پر رہنما ایپکا پولٹری ونگ سید مجاہد شاہ اور محمد عباس بھی موجود تھے ۔ایپکا کے رہنمائوں بنارس جدون، خالد سنگھیڑا، ظفر علی خان، چوہدری مبشر، شہزاد کیانی، صوفی اقبال، چوہدری ریاض، عظمت بٹ، راجہ آفتاب، فدا حسین شاہ اور مرزا توقیر نے انھیں مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ کلرکوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حوالے سے ساتھیوں نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں گے ، اس موقع پر نومنتخب صدر محمد حسیب رائے نے تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلرکوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائدین کے شانہ بشانہ چلیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں