ٹیموں کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دی جائے :رحمان ملک

ٹیموں کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دی جائے :رحمان ملک

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی ہمارے اندرونی نظام کی ناکامی کا نتیجہ ہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر داخلہ ، چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز سینیٹر رحمان ملک نے کہا پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی جائے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی ہمارے اندرونی نظام کی ناکامی اور ریاست کی رازداری کا احترام نہ کرنے کا نتیجہ ہے ، متوقع حملے کا الرٹ احسان اللہ احسان نے تیار کیا، یہ ہمارے پولیس سسٹم چینلز کے ذریعے آگے گیا۔ یہ الرٹ نیوزی لینڈ کے سفارت خانے کو پہنچایا گیا۔ یہ پولیس کے دقیانوسی مواصلاتی نظام کی سراسر ناکامی ہے ، دوسروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے جو الرٹ کی تفتیش کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں