کانسٹیبل محسن نقوی کا استعفیٰ نامنظور ،حکام نے چھٹی منظور کرلی

کانسٹیبل محسن نقوی کا استعفیٰ  نامنظور ،حکام نے چھٹی منظور کرلی

وفاقی پولیس کے کانسٹیبل محسن نقوی کے استعفیٰ لکھنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو محسن نقوی کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(خبر نگار) جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کامران عادل نے فوری طور پر کانسٹیبل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور 30یوم رخصت منظور کرنے کی نوید سنائی،کانسٹیبل نے آئی جی اسلام آباد اور تمام سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا، کانسٹیبل نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اپنی والدہ کے علاج کے لئے چھٹی نہ ملنے پر استعفیٰ دیدیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں