اے این ایف : 34کارروائیاں ،1658کلو منشیات بر آمد

اے این ایف : 34کارروائیاں ،1658کلو منشیات بر آمد

دو غیر ملکی باشندوں سمیت 30سمگلر گرفتار،10گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 34 کارروائیوں کے دوران 1658.185 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 عورتوں،2 نائجیرین باشندوں اور 1 افغان باشندے سمیت 30 سمگلروں کو گرفتارکرلیا جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 1027.642 کلوگرام ہیروئن, 458.945 کلو چرس، 14 کلو افیون، 150 کلو مارفین، 1.543 کلو کوکین، 3کلو ایمفیٹامائن، 0.390 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 13600 عدد زینکس (الپرازولم) گولیاں، 0.225 کلو ویڈ اورایک 30بور پستول ، ایمونیشن شامل ہے جن کی بین الاقوامی مالیت 478.271ملین امریکی ڈالر بنتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں