فیڈرل بورڈکے زیراہتمام قرات ونعتیہ مقابلے

فیڈرل بورڈکے زیراہتمام قرات ونعتیہ مقابلے

نعتیہ مقابلے میں سیرت فاطمہ کی پہلی ،طیب علی دوسری،علیزہ کی تیسری پوزیشن،حسن قرات میں کلیم اللہ پہلے ،فہدندیم،احمدملک دوسرے اورتیسرے نمبرپررہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے عشرہ رحمت للعالمین کے دوسرے روز مقابلہ نعت خوانی ہوا جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی۔ مقابلوں میں ایس ایس سی (میٹرک) کے مقابلہ جات میں سیرت فاطمہ (فوجی فائونڈیشن) نے پہلی، طیب علی (پرائیویٹ)نے دوسری اور علیزہ خان (نیول)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ایس ایس سی (انٹر میڈیٹ)لیول کے نعتیہ مقابلے میں محمد نعمان اعجاز( کینٹ اینڈ گیریژن) نے پہلی، وجیہہ النور (نیول) نے دوسری اور محمد اسامہ (پرائیویٹ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے پہلے روز مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا ، ایس ایس سی (میٹرک)لیول کے مقابلہ جات میں کلیم اللہ (فضائیہ) نے پہلی، فہد ندیم (ایف جی کینٹ اینڈ گیریژن) نے دوسری اور احمد ملک (نیول)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایچ ایس ایس سی (انٹر میڈیٹ)لیول کے حسن قرات کے مقابلے میں سمیع اللہ (پرائیویٹ)نے پہلی، جویریہ تبسم (کینٹ اینڈ گیریژن) نے دوسری اور محمد قاسم (فوجی فاونڈیشن) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقابلہ حسن قرات

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں