سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی  کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی قمر سہیل لودھی نے ملاقات کی

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر)اس موقع پر سپیکر نے ادارے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ،ملاقات میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری انتظامیہ بھی موجود تھے اور شاندار خدمات پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا ، قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قمر سہیل لودھی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے عزاز میں ریفرنس منعقد کیا گیا،تقریب میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ، ایڈیشنل سیکرٹری چودھری مبارک ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں