آزادکشمیر :بلدیاتی انتخابات سے پہلے اہم تقرریوں کا فیصلہ

آزادکشمیر :بلدیاتی انتخابات سے پہلے اہم تقرریوں کا فیصلہ

خوشحال اور باوقار کشمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،سردار قیوم نیازی

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ خوشحال اور باوقار کشمیر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،پارلیمانی روایات کا احیا کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزرا ، ممبران اسمبلی کے علاوہ تمام حلقوں سے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کیا جائے گا جبکہ چیئرمین زکوٰ ۃ کونسل کا تقرر بھی کیا جائے گا،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مظفرآباد میں ہو گی جبکہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یوم تاسیس کی تقریبات ہونگی ،27اکتوبر کو یوم سیاہ پورے آزادکشمیر میں منایا جائے گا جبکہ 6 نومبر کو یوم شہداء جموں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تقریبات ہونگی ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ گیا گیا کہ 12 ربیع الاول کو پورے آزاد کشمیر میں جشن ولادت جوش و خروش سے منا یا جائے گا اور رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں