نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ

 نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ

نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس سال ذہنی صحت کے دن کو منانے کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی اور اس کے سینٹر آف ایکسی لینس نے مشترکہ طور پر اسلام آباد کیمپس میں ورکشاپ منعقد کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنا لوجی ڈاکٹر اختر نذیر نے کامسیٹس سیکرٹریٹ ٹی ہیلتھ ڈیسک اورکامسیٹس یونیورسٹی کے اس اقدام کی تعریف کی،پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اور معاشرتی اصولوں کو ذہنی بیماریوں سے نمٹنے میں ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے، انہوں نے اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی اور کامسیٹس کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں