خاتون کی اے ایس پی سے دست درازی کی کوشش، سی پی او نے انکوائری کا حکم دیدیا

خاتون کی اے ایس پی سے دست درازی کی کوشش، سی پی او نے انکوائری کا حکم دیدیا

تھانہ مری چوکی سنی بینک میں خاتون کی جانب سے اے ایس پی مری کے ساتھ دست درازی کی کوشش

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ناروا سلوک اور بداخلاقی کا معاملہ ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس، ایس پی صدر کو انکوائری کر کے 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق خاتون فرزانہ اعجاز نے اے ایس پی کی کھلی کچہری میں درخواست دی جس پر دونوں فریقین کو دریافت کیلئے بلایا گیا، اے ایس پی مری اظہر خان دونوں فریقین کا موقف سن رہے تھے کہ اس دوران خاتون غصے میں آپے سے باہر ہو گئیں،اے ایس پی کا راستہ روک کر دست درازی کی کوشش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں