حکومت اسمبلی سے منظور منصوبے ختم نہیں کر سکتی، فاروق حیدر

 حکومت اسمبلی سے منظور منصوبے ختم نہیں کر سکتی، فاروق حیدر

وزیر تعلیم جہلم ویلی کے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں ،دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی

مظفرآباد(صباح نیوز )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں و ہمدردوں کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیاں ہمیں اس بات پر مجبور کررہی ہیں کہ ہم خود جا کر دفاتر پر قبضہ کرلیں اور اس کا منہ توڑ جواب دیں ، جہلم ویلی میں محکمہ تعلیم کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، وزیر تعلیم جہلم ویلی کے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں بصورت دیگر ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی،وزیر منصوبہ بندی کا تو حلقہ انتخاب ہی نہیں وہ بھی مداخلت کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیگی کارکن کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہوئی تو متعلقہ دفتر کا گھیراؤ کرینگے اور ایسا جواب دینگے کہ پتا چل جائیگا ،جو منصوبے قانون ساز اسمبلی نے منظور کئے انہیں یہ حکومت ختم نہیں کر سکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں