جشن میلاد النبی:ٹریفک پلان جاری، 480افسر و جوان ڈیوٹی ڈینگے

جشن میلاد النبی:ٹریفک پلان جاری، 480افسر و جوان ڈیوٹی ڈینگے

12ربیع الاول کا مرکزی جلوس گراؤنڈ جی سیون مرکز سے دن 11بجے برآمد ہوگا

اسلام آباد (خبر نگار) ٹریفک پولیس نے جشن میلاد النبی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا، جلوس کیلئے ایس پی ٹریفک کی زیرنگرانی 4ڈی ایس پیز، 17 انسپکٹرز سمیت 480 افسر و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ، 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس گراؤنڈ جی سیون مرکز سے دن 11 بجے برآمد ہو کر دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا، اس دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی، فضل حق روڈچائنہ چوک سے کلثوم پلازہ، جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک تک، آبپارہ چوک سے سہرودی روڈ سیونتھ ایونیو چوک تک جبکہ چاندتارہ چوک سے ڈھوکری چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئے بند رہے گا، فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیروپوائنٹ فیصل ایونیو اور سیونتھ ایونیو استعمال کرے جبکہ جناح ایونیو اور جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ، زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے و الے شہری سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں، بھارہ کہو، راول ڈیم سے آنے والے شہری سری نگر ہائی وے براستہ فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں