حکومت کا سرکاری سطح پر عید میلاد منانا خوش آئند ، ظفر جلالی

 حکومت کا سرکاری سطح پر عید میلاد منانا خوش آئند ، ظفر جلالی

نصاب تعلیم میں ہرسطح پر خصوصی مضامین شامل کئے جائیں ، میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )حکومت کی جانب سے میلاد شریف سرکاری سطح پر جوش وخروش سے منانا خوش آئند ہے ، میلاد شریف اور سیرت طیبہ کے حوالے سے نصاب تعلیم میں ہرسطح پر خصوصی مضامین شامل کئے جائیں ،ان خیالات کااظہارجامعہ اسلام آباد کے سربراہ و جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسرمفتی ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے جامع مسجد رحمانیہ نصیر آباد میں جامعہ اسلام آباد مظہر الاسلام کی شاخ کے افتتاح پر سالانہ میلا د مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت جامع مسجد رحمانیہ کے خطیب علامہ محمد سجادجلالی نے کی جبکہ کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر رفاقت جلالی ، علامہ محمدسعید جلالی نے بھی خطاب کیا،ا س موقع پر جامعہ اسلام آباد مظہر الاسلام کا افتتا ح کرتے ہوئے طلبا کو بسم اللہ شریف پڑھائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں